ابنا: شیخ علاء الدین الزعتری نے کہا کہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف انتھا پسند وہابی ملاؤں کے فتوے مسلمانوں کے درمیاں تفرقہ پھیلانے کی امریکہ کی سازش ہے کیونکہ امریکہ اس طرح سے صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا چاہتا ہے۔
شام کے وقف بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ شیعہ مسلمانوں کا خون مباح قراردینے پر مبنی وہابی انتھا پسند ملاؤں کے فتوے علمی و فقہی لحاظ سے نا قابل اعتبار ہیں کیونکہ ہر وہ فتوی جو قرآن اور سنت کے خلاف ہو وہ فتنوں اور اشتعال انگيزی کے زمرے میں آتا ہے۔
انہوں نے وہابی انتھا پسندوں کے فتووں کے مقابل امت مسلمہ کی ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ جب سے علاقے پر امریکہ کی جارحیت شروع ہوئي ہے وہابیوں کے انتھاپسندانہ فتنہ پرور اور اشتعال انگيز فتوے بھی شروع ہوئے ہیں۔.......
/169